مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی کارروائی میں 600 دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز روس نے بحیرہ روم اور بحیرہ کیسپئن سے رقہ اور حلب شہر میں 7 مقامات پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 18 میزائل داغے۔ روسی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف کی جانے والے فضائی حملوں میں اب تک دہشت گردوں کے 23 ٹریننگ کیمپ، بارودی مواد بنانے والی 19 فیکٹریاں اور گولہ بارود کے 47 ڈپو کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
روس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی کارروائی میں 600 دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1859743
آپ کا تبصرہ